ورلڈکپ جیت گئے تو فتح میری بیٹی کے نام کرینگے: آصف علی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کو شاندار کارکردگی سے فتح دلانے والے پاور ہٹر محمد آصف نے کہاہے کہ اگر ٹیم  ورلڈکپ جیت گئی تو سب کھلاڑی فتح میری بیٹی کے نام کریں گے۔سوشل میڈیا پر محمد آصف کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر انتقال کر جانے والی دو برس کی بیٹی سے متعلق گفتگو کی ۔آصف علی کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد ایک بہترین زندگی گزارے لیکن اللہ نے میری بیٹی کے نصیب میں یہی لکھا ہوا تھا جس پر میں خوش ہوں۔میں ایک سال سے بھاگ رہا تھا اس دوران میں نے کرکٹ بھی کھیلی، پی ایس ایل بھی کھیلی، پاکستان کیلئے ٹور بھی کیے، اس دوران بیٹی بھی بیمار رہی لیکن مجھے فیملی کی مکمل سپورٹ رہی، میری اہلیہ سمیت بھائیوں نے بھی میرا بھرپور ساتھ دیا۔بیٹی کی بیماری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آصف علی کا کہنا تھا کہ بیٹی کی بیماری کے دوران ہم نے 20 سے 25 ڈاکٹرز تبدیل کیے، بیٹی پر دوائیاں اثر نہیں کرتی تھیں تو ہماری خواہش ہوتی تھی کہ کوئی مزید اچھا ڈاکٹرز مل جائے، جو صورتحال میری بیٹی کی تھی آنکھوں سے نہیں دیکھی جاتی تھی۔ ہر والدین چاہتے ہیں کہ ان کی اولاد خوش رہے، تکلیف کے باعث کئی کئی راتیں بیٹی سوتی نہیں تھیں تو اللہ سے دعا کرتا تھا کہ بیٹی کی تکلیف دور کردے یا پھر اسے اپنے پاس بلالے۔ میں نے سب کھلاڑیوں سے درخواست کی ہے اگر پاکستان اس بار ورلڈکپ جیتے تو سب اس فتح کو میری بیٹی کے نام کریں گے، سب کھلاڑیوں نے اس حوالے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا ء اللہ اس بار ورلڈکپ میں جو جیت ہوگی وہ آپ کی بیٹی کے نام ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...