کراچی (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حضور ؐ کی آمد کا مقصد دین کو غالب کرنا ہے تاکہ نظام حکومت،سیاست ،عدالت ،معیشت دین کی ہدایت کے مطابق چلیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا لیکن آج تک سود کی معیشت ختم نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے ہرگزرتے دن کے ساتھ ملکی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد ڈاک خانہ میں سیرت النبی ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناظم علاقہ لیاقت آباد سید شہاب الدین ، نائب ناظم علاقہ عباس مدنی نے بھی اظہار خیال کیا۔
پاکستان میں سودی معیشت ختم نہیں ہوسکی،حافظ نعیم الرحمن
Nov 02, 2021