قصبہ گورمانی (نمائندہ نوائے وقت) قصبہ گورمانی میں لورالائی سے آئے ہوئے پشتونوں کی جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی چار بچے جھلس گئے دو ٹریکٹر تین موٹر سائیکل اور پانچ جھگیوں کو آگ نے جلا کر راکھ بنا ڈالا مقامی لوگوں اور ریسکیو کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور باقی جھگیاں آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچ گئیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا متاثرین میں ضمیر خان اور عبداللہ خان نے کہا کہ گورنمنٹ ہمارے نقصان کا ازالہ کرے۔
قصبہ گورمانی ‘ جھگیوں میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس گئے
Nov 02, 2021