روبیلانوالی اور خسرہ خطرناک مرض‘ محکمہ صحت خاتمہ کیلئے پُرعزم : ڈی ایچ او

ملتان (خصوصی رپورٹر)  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان پی ایس ڈاکٹر علی مہدی نے کہا ہے کہ 15 نومبر سے شروع ہونے والی روبیلا اور خسرہ کی مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔ عوام سے اس مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت کا بھر پور ساتھ دیں اور ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تب ہی ہم اپنے بچوں کو ان بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ضلع ملتان کے محکمہ صحت کے تمام سیکنڈ لیول افسران‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ریسکیو 1122 کے افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا روبیلا اور خسرہ بچوں کیلئے ایک خطرناک مرض ہے جس کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت پر عزم ہے اور انشاء اللہ عوام کے تعاون سے اس مہم کو کامیاب کیا جائے گا بلکہ خسرہ اور روبیلا کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مہم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں سکولوں اور گھروں میں جا کر 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ان بیماریوں سے بچاؤ کے انجیکشن لگائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن