پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر پر باب دوستی کو پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا ۔باب دوستی پانچ اکتوبر کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کیا تھا۔ گذشتہ روز پاک افغان حکام اور ٹریڈیونینزنے باب دوستی کھولنے پراتفاق کیا۔کسٹم حکام نے کہا کہ باب دوستی گڈزٹرانسپورٹ دوطرفہ ٹریڈ کیلئے 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ پیدل آمدورفت صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔افغانستان میں پھنسے خالی پاکستانی کنٹینرز باب دوستی سے پاکستان میں داخل ہوگئے ۔ پاکستان کی جانب سے پھل سبزیوں کے ٹرک افغانستان میں داخل ہوگئے ۔پاکستانی حکام نے بتایا کہ رات کے اوقات میں دونوں جانب کسٹم عملے کی موجودگی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
باب دوستی پر پیدل آمدورفت،تجارتی سرگرمیاں بحال
Nov 02, 2021 | 10:50