معروف اداکار فہد مصطفی نے بھی بھارت کو ورلڈکپ میں مسلسل شکست پر ٹرول کردیا۔ انہوں نے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی مسلسل شکست کے بعد ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں وہ آئی پی ایل پر خوب ہنسے۔ خیال رہے کہ آئی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے شائقین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسی مطالبے میں فہد مصطفی نے بھی اپنا ردعمل دیا اور بس مختصر پیغام میں آئی پی ایل اور ساتھ قہقہے والی ایموجیز کا استعمال کیا۔
فہد مصطفی نے آئی پی ایل کی ٹرولنگ کردی
Nov 02, 2021 | 13:23