پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم کے ذریعے خود کو اور اپنی حکومت کو این آر او دیا ہے۔ منگل کواپنے ٹویٹ پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر اس بارے میں کوئی شک تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے کس طرح کام کیا ہےتو یہ ترمیم اس شیطانی ذہنیت کا واضح مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ احتساب کی آڑ میں سراسر سیاسی انتقام ہے۔
عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم کے ذریعے خود کو اور اپنی حکومت کو این آر او دیا ہے۔ اگر اس بارے میں کوئی شک تھا کہ نیب/نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے کس طرح کام کیا ہے، تو یہ ترمیم اس شیطانی ذہنیت کا واضح مظہر ہے۔ یہ احتساب کی آڑ میں سراسر سیاسی انتقام ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 2, 2021