چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر دونوں ممالک اور لوگوں کے درمیان قریبی تعلق، گہرے اعتماد اور احترام کی عکاسی ہے ، اس سے پاکستان اور چین کے صوبہ ہوبی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، آبی وسائل کے انتظام، سائنس اور ٹیکنالوجی اور عوام کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں عملی تعاون کو بھی مزید تقویت ملے گی،چین میں پاکستا ن کے سفیر معین الحق کا چین کے شہر ووہان میں چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ووہان(آئی این پی ) چین میں پاکستا ن کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہچین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر دونوں ممالک اور لوگوں کے درمیان قریبی تعلق، گہرے اعتماد اور احترام کی عکاسی ہے ، اس سے پاکستان اور چین کے صوبہ ہوبی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، آبی وسائل کے انتظام، سائنس اور ٹیکنالوجی اور عوام کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں عملی تعاون کو بھی مزید تقویت ملے گی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابقچین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کے افتتاح پر ووہان میں دریائے ینگتی ژی کے کنارے پرایک شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں ہوبی کے نائب گورنر ژاو ہیشان، ووہان کے وائس میئر جیانگ وی اور دیگر مقامی سینئر رہنماوں اور حکام نے بھی شرکت کی۔ وائس میئر جیانگ وی نے چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان میں چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر معین الحق نے کہا چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر دونوں ممالک اور عوام کے درمیان عظیم وابستگی اور یکجہتی، گہری محبت، اعتماد اور احترام کی عکاسی کرتا ہے ، یہ چین میں اپنی نوعیت کا پہلا فینڈ شپ اسکوائر ہے اس دوستی اسکوائر کے جواب میں پاکستان جلد ہی کراچی میں چین پاکستان دوستی اسکوائر بنائے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان کا صوبہ سندھ اور چین کا صوبہ ہوبی ، کراچی اور ووہان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا شہر کہوٹہ ، اور چین کے صوبہ ہوبی کے ضلع یلنگ کے شہر ی ای چھانگ جڑوان صوبے اور شہروں کے تعلقات کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ہوبی میں مقیم پاکستانی فریقین اور چینی ادارے اور کاروباری ادارے بھی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایک دن میں مختلف شعبوں میں اتنے زیادہ جڑواں شہروں کے معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کرنا بے مثال ہے۔ سفیر معین الحق نے رواں سال اپریل میں چین کے صوبہ ہوبی کے سربراہ ینگ یونگ سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے زراعت، معیشت اور تجارت، تجارت، تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کا عہد کیا۔یہ دورہ تعاون کو عملی جامہ پہنانے ۔ یہ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی یاد منانے کے لیے ہے۔