وزیراعظم نے تمام وزراءکو کالعدم تحریک لبیک کے بارے میں الگ الگ بیانات دینے سے روک دیا

Nov 02, 2021 | 17:32

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراءکو کالعدم تحریک لبیک کے بارے میں الگ الگ بیانات دینے سے روک دیا،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کابینہ کو حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معاہدے پر اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام مسائل کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی خواہش مند ہے، بعض عناصر کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی آڑ میں اپنی سیاست چمکانا چاہتے تھے لیکن انہیں ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بحران میں ہر وزیرنے اپنا اپنا بیان دیا جس سے میڈیا کے سامنے متضاد رائے سامنے آئی، انہوں نے تمام وزراءکو اس معاملے پر بیان بازی سے روک دیا اور کہا کہ اس معاملے پر سٹیئرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اس تمام معاملے کو دیکھ رہی ہے اور وہی اس کو حل کرے گی۔

مزیدخبریں