پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،مارکیٹ کے سرمائے میں 14ارب روپے سے زائد کا اضافہ

Nov 02, 2021 | 20:54

ویب ڈیسک

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 14ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب 48.19فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم ،ٹیلی کام ،سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 47315پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام سے قبل تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس بلند سطح پر برقرار نہ رہ سکا مگر 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرکے بند ہوا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 138.14پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 46974.78پوائنٹس سے بڑھ کر47112.92پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 88.28پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای انڈیکس 18254.87پوائنٹس سے بڑھ کر18343.15پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32037.24پوائنٹس سے بڑھ کر 32096.21پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 14ارب86کروڑ93لاکھ16ہزار556روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب63ارب88کروڑ85لاکھ70ہزار306روپے سے بڑھ کر80کھرب78ارب75کروڑ78لاکھ86ہزار863روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو13ارب روپے مالیت کے 30کروڑ62لاکھ 44ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 14ارب روپے مالیت کے43کروڑ8لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر361کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے174کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ171میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مزیدخبریں