عمران خان مایوسی میںمارشل لا کی باتیں کر رہے ہیں: ڈاکٹر شیر محمدانصاری

Nov 02, 2022


گکھڑمنڈی(نامہ نگار)ایک جمہوی، عوامی لیڈر کبھی بھی مارشل لاء یا خونی انقلاب کی بات نہیں کرتا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مایوسی میں ایسی باتیں کر رہے ہیں ان کے نام نہاد آزادی مارچ میں اربوں روپیہ پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے مگر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے یہ کون سا لانگ مارچ ہے جو پانچ دن سے گوجرانوالہ میں رکا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری،پاکستان پیپل لیبر بیورو تحصیل وزیرآباد کے صدر محمد اقبال بٹ اور امجد بشیر ڈار  نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی کے جعلی اور مصنوعی لانگ مارچ میں عوام کی عدم شرکت اور عدم دلچسپی نے ان کی جعلی اور مصنوعی مقبولیت کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ان کا لانگ مارچ اب شارٹ مارچ، ڈانس مارچ اور ٹک ٹاک مارچ میں تبدیل ہو چکا ہے جو قسطوں میں آن ائیر ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان جہاد کے نام پر معصوم لوگوں کو ورغلاء رہے ہیں اور حلف لے رہے ہیں ۔

مزیدخبریں