مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذمیں ہے:طاہر جاوید نقشبندی


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)جمعیت علماء پاکستان ضلع شیخوپورہ کے صدر حاجی طاہر جاوید نقشبندی ،جنرل سیکرٹری قاری فیاض الحسن جمیل الازہری نے میلاد النبیؐ کے سلسلہ میںاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے تمام مسائل کا حل صرف اورصرف نظام مصطفی کے نفاذمیں ہے جس کیلئے جے یو پی کی قیادت کمربستہ ہوکر کام کررہی ہے۔ عمران خان کے لانگ مارچ سے ملک کے اندر کوئی انقلاب یا تبدیلی نہیں آئیگی اس طرح کے لانگ مارچ ملکوںکی ترقی نہیں بلکہ تباہی اور بربادی کا سبب بنتے ہیں موجودہ حالات سے نکلنے کیلئے پوری قوم کومتحد ہونا ہوگا۔اس موقع پر منیراحمدنورانی ،میاںمحمد اسماعیل نقشبندی ،کامران طاہر نقشبندی ،رانا عبدالجبار سمیت دیگر موجودتھے۔انہوں نے مزید کہا نبی کریم ؐ کی ولادت باسعادت پوری امت کیلئے خوشی اور مسرت کیساتھ ساتھ دنیا و آخرت کی تیاری کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...