آزادی مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے:اشرف گھمن

Nov 02, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر محمداشرف گھمن ،ضلعی سینئر نائب صدر میاںافضال حیدر اور سینئررہنما پیر ارشد ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کا آزادی مارچ کامیابی کیساتھ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔ جی ٹی روڈ کی پارٹی نواز لیگ اس آزادی مارچ کے بعد مکمل طور پر فارغ ہوجائیگی لاہور سے لیکر گوجرانوالہ تک عمران خان کا تاریخی استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ اب جی ٹی روڈ کی پارٹی نواز لیگ اپنا سیاسی وجود خطرے میں محسوس کررہی ہے جس کی وجہ سے وہ عمران خان کیخلاف اپنے وزیراعظم شہباز شریف کو کارروائی کیلئے دبائو ڈال رہی ہے اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار یانااہل کرنیکی کوشش کی تو پورا پاکستان سڑکوںپر آجائیگا عمران خان 24کروڑ عوام کی آواز بن چکے ہیں فوج سمیت قومی اداروں کو زمینی حقائق دیکھتے ہوئے اپنا کردارادا کرنیکی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں