عوام نے مفاد پرستی کی سیاست ‘ نام نہاد لانگ مارچ کو مسترد کردیا :خالد جاوید 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ عوام نے مفاد پرستی کی سیاست اور نام نہاد لانگ مارچ کو مسترد کر دیا ہے عمران خان کسی غلط فہمی میں نہ رہیں پنجاب ن لیگ کا گڑھ ہے اور ہر بار شیر ہی فاتح ہو گا، ہم انتخابات سے گھبرانے والے نہیںمگر کسی کی خواہش پر آئین و قانون کو پس پشت ڈالا نہیں جاسکتا الیکشن وقت مقررہ پر ہوں گے اور واویلہ کرنیوالوں کو سوائے خواری کے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اپنے ایک بیان میں میاں خالد جاوید نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری پر سیاست نہیں کی جاسکتی یہ آئینی عمل ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...