عوام کا سمندر اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے:شکیل عطاء اللہ ورک


شیخوپورہ( نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ میں عوام کا سمندر اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے یہ مارچ اسلام آباد پہنچتے ہی امپورٹڈ حکومت کا جنازہ اٹھ جائے گا پورے ملک سے عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر اسلام آباد کی طرف گامزن ہے، حقیقی آزادی مارچ کی قیادت خود عمران خان کر رہے ہیں اور اسلام آباد پہنچتے ہی ملک اور عوام کی حقیقی آزادی کا سورج طلوع ہوگا جبکہ امپورٹڈ حکومت کا جنازہ پڑھایا جائیگا۔ ملک کے کونے کونے سے لاکھوں کی تعداد میں عوام مارچ میں شرکت کررہے ہیں امپورٹڈ حکمران شکست تسلیم کرلیں اور اقتدار سے الگ ہو جائیں عام انتخابات کا اعلان اور جلد انعقاد ہی درپیش سیاسی و دیگر بحرانوں کے حل کی بنیاد ہے۔ قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور (ق) لیگ کی قیادت اور کارکنان بھی لانگ مارچ میں شامل اور اسکی کامیابی کیلئے برسر پیکار ہیں۔ ہم پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ہر محاذ پر ان کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن