عمران خان ملکی تحفظ ،بقاء اور عوام کے حقوق کیلئے نکلے ہیں:عمران سعید


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ اور سینئر رہنماپیر سید ارشد ہاشمی نے کہا ہے عمران خان کے اپنے کوئی ذاتی مقاصد نہیں وہ ملک کے تحفظ ،بقاء اور عوام کے حقوق کیلئے نکلے ہیں۔ پی ٹی آئی نے پاک فوج اور ملک کے تمام اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے۔ ابتر ملکی حالات کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے جو عوام کی فکر کرنے کے بجائے اپنے کرپشن کیسز ختم کروانے میں مصروف ہیں۔پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مایوس قو م کیلئے امید کی کرن ثابت ہوگا۔ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان کے ساتھ ہے جس کے اسلام آباد پہنچنے پر امپورٹڈ حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی موجودہ حکومت لانگ مارچ کے عوامی سیلاب کے سامنے تنکوں کی طرح بہہ جائے گی۔ وفاقی حکومت  بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے پاکستان میں اگر کوئی حقیقی تبدیلی لاسکتا ہے تو وہ عمران خان ہیں جنہوں نے ملکی ترقی و خوشحالی کا جو خواب دیکھا ہے اسکی تعبیر ہم ان کے شانہ بشانہ یقینی بنا کر دم لیں گے ، پی ٹی آئی مسائل زدہ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن