آزادانہ نقل وحمل ، کاروبار پر پابندی آئین کی روح کے منافی ہے :فلورملز


لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو نے اوپن مارکیٹ سے خرید کردہ گندم اور گندم کی مصنوعات کی دیگر صوبوں کو ترسیل کیلئے پرمٹوں کا اجراء بغیر کسی وجہ کے بند کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام کی وجہ سے دیگر صوبوں کو گندم اور گندم کی مصنوعات کی ترسیل کا سلسلہ بند ہو گیا ہے۔ فلور مل مالکان میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اس پر بھر پور احتجاج کرتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن