بلیوورلڈسٹی نے بلندترین کاروباری مرکز”بلیوورلڈٹریڈسنٹر“لانچ کردیا


راولپنڈی،اسلام آباد(کامرس رپورٹر )بی جی سی، آئی جی سی کنسورشیم اور بلیو ورلڈسٹی نے دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی یعنی بلیو ورلڈ سٹی کی شاندار کامیابی کے بعد راولپنڈی، اسلام آباد کاسب سےبلندکاروباری مرکز”بلیوورلڈٹریڈ سنٹر“لانچ کر دیا۔ اس حوالے سے منعقدہ گرینڈ لانچ ایونٹ میں چیئرمین بلیوورلڈسٹی سعدنذیر،سیای اوچوہدری ندیم اعجاز،سی ای اوبلیوہلزکنڑی فارمزچوہدری نعیم اعجاز،سی ایاوبلیوور لڈٹریڈسنٹر ب±ریرنذیر،ایمڈی وکنٹری ہیڈ سیلزبلیوور لڈسٹیسرفرازگوندل ،ڈائریکٹراوورسیزار شد اعواناور ڈائریکٹر ای سیلز حمزہ عامر، چیئرمین فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان اعجاز خان کی قیادت میں ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاو¿ن کے رئیلٹرز سمیت بلیو ورلڈ سٹی سے منسلک جڑواں شہروں کے نامور انوسٹرز اور رئیلٹرز نے شرکت کی۔ چیئرمین بلیوورلڈسٹی سعدنذیرنے کہا کہ بلیو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ذریعے پاکستان میں جدید طرز پر کاروبارکیلئے کوشاں ہیں۔ بلیوورلڈ ٹریڈ سنٹر کے سکائی برج سے جڑے ہوئے ٹوئن ٹاورز عالمی سطح کے بزنس سنٹرزمیں کاروبار کرنے کے خواہاں افراد کو پاکستان میں وہ تمام سہولیات فراہم کرکے ان کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیں گے۔
 بلیوورلڈٹریڈسنٹر متعارف کروانے کا مقصدروایتی اندازسے ہٹ کردبئی اورسنگارپورکی جدیدطرزِتعمیر کو اپناتے ہوئے پاکستانی رئیل سٹیٹ انڈسٹری کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنا ہے تاکہ پاکستانیوں کامعیارِزندگی بہتر ہواورانہیں بھی ترقی یافتہ ممالک جیسی سہولیات اپنے ہی وطن میں میسر آئیں۔ سی ای او بلیوورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز اور سی ای او بلیو ہلزکنڑی فارمز چوہدری نعیم اعجاز نے کہا کہ بلیوورلڈ سٹی کی طرح بلیوورلڈ ٹریڈ سنٹر بھی عالمی معیار کے جدید انفراسٹرکچر کا حامل ایک منفرد منصوبہ ہے۔500فٹ سے زائدبلند ،29سٹوریزاورلافٹ اپارٹمنٹس پرمشتمل بلیو ورلڈ ٹریڈ سنٹر فیملیزکیلئے تفریح، شاپنگ اور کھانوں کے مراکزکے ساتھ ساتھ ہر طرح کی معیاری تجارتی و رہائشی سہولیات کی بدولت سرمایہ کاروں اور تاجروں کےلئے منافع بخش اورمحفوظ مقام ہے۔ شہری ٹیرس اور کیفیز میں بیٹھ کر ناصرف انواع واقسام کے کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ دلکش پہاڑ ی سلسلے اورسرسبزقدرتی مناظربھی انہیں دیکھنے کوملیں گے۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان اعجاز خان نے بلیو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو ملکی ترقی کیلئے شاندار منصوبہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر کوملکی خدمات پرپرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن