نشیمن اقبال کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کا اجلاس عام ، ایجنڈا کثرت رائے سے منظور 

Nov 02, 2022


لاہور (نیوزرپورٹر) نشیمن اقبال کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی لمیٹڈ لاہور کا سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا۔ جس میں تمام ایجنڈا کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں فیز Iاور فیز II کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور تمام ایجنڈا منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں دو کنال گھر کی ٹرانسفر فیس ایک لاکھ نوے ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 50 ہزار اور ایک کنال ایک لاکھ 15 ہزار سے ایک لاکھ 40 ہزار، 10 مرلے 80 ہزار سے 75ہزار ، 5مرلے کی 66 ہزار سے 75 ہزار ، کمرشل پر 30 ہزار روپے فی مرلہ کو منظور کیا۔ اس موقع پر صدر سوسائٹی ملک اشرف ڈوگر نے کہا کہ ممبران سوسائٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراﺅنگا۔ ممبران کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں جنرل سیکرٹری میاں تصور نے کہا کہ لاہور کی بہترین سوسائٹی میں شمار کروانا میری خواہش ہے اس کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔ محکمہ کوآپریٹو کی طرف سے اسسٹنٹ رجسٹرار واجد اقبال، میاں عمران بن عقیل، شجاعت خان نے نمائندہ کی۔ پر امن اجلاس کروانے اور ڈینگی کے خلاف اقدامات پر واجد اقبال نے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔

 اجلاس میں صدر ملک اشرف ڈوگر، میاں تصور جنرل سیکرٹری، محمد الطاف خان نائب صدر، عامر خان فنانس سیکرٹری، ہیڈ ثقلین کرمانی، محمد علی جوئیہ سمیت دیگر نے شرکت کی،۔آخر میں میاں تصور نے ممبران سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں