چھاتی کے سرطان کی آگاہی  کیلئے پنکتوبر کا اہتمام 


لاہور(کامرس رپورٹر)معروف بین الاقوامی ہول سیل کمپنی میٹرو نے چغتائی لیب اور انڈس اسپتال کے اشتراک سے پنکتوبر کا اہتمام کیا جس کا مقصد اس مہینے کو چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں میٹرو کے ملک بھر میں تمام اسٹورز پر معلوماتی سیشنز کے انعقاد سے ماہر آنکالوجسٹس نے 300 سے زائد خواتین عملے کو آگاہی فراہم کی۔ شرکاء کو چھاتی کے کینسر سے متعلق معلومات، جلد تشخیص، اس سے بچاؤ اور علاج کے بارے میں بتایا گیا۔اس موقع پر میٹرو پاکستان کی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس زہرہ حسین نے کہا کہ میٹرو پاکستان نے اپنی تمام خواتین ملازمین اور صارفین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی بیدار کرنے کیلئے معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد خواتین میں اپنی صحت کو ترجیح دینے، چھاتی کے سرطان کی پیشگی تشخیص اور اس سے بچنے کیلئے آگاہی فراہم کی۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنے اہل خانہ اور اپنے لئے بہترین فیصلے کرنے کیلئے خود مختار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عملے میں خواتین ایک اہم جز ہیں اور ان کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔میٹرو نے چھاتی کے سرطان کی معلومات کیلئے پاکستان بھر کے تمام اسٹورز پر کیوسک کا اہتمام کیا ہے جس سے صارفین میں معلومات کیلئے معلوماتی مواد، بینرز اور پام فلیٹ تقسیم کئے گئے۔ میٹرو گروپ کی پاکستان میں بھر میں 10 اسٹورز کے ذریعے سرگرم عمل ہے جس میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان سرفہرست ہیں۔

ای پیپر دی نیشن