فلپ مورس کا تیسری سہ ماہی  کے مالیاتی نتائج کا اعلان q


کراچی(کامرس رپورٹر)فلپ مورس (پاکستان)لمیٹیڈ (پی ایم پی کے ایل) کا ستمبر 2022کو ختم ہونے والے سال کے پہلے نو ماہ کے دوران مجموعی ٹرن اوور کی مالیت 14,966ملین روپے رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17فیصد زائد ہے۔ خالص ٹرن اوور  بشمول مقامی نیٹ ٹرن اوور  13,923 ملین روپے رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.5فیصد زائد رہا (جو ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے سے قیمت میں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے) جبکہ ایکسپورٹ سے حاصل ہونے والی آمدن کی مالیت 1,043ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔ برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدن میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 100فیصد اضافہ ہوا جو 2021کی برآمدات میں سپلائی چین کی  بیرونی رکاٹوں کی وجہ سے 2022کے پہلی سہ ماہی میں تکمیل کا نتیجہ ہے ۔کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 2,376ملین روپے رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 14.7فیصد زائد رہا یہ اضافہ اوپر بیان کی گئی قیمتوں میں اضافہ کی وجوہات کا مرہون منت رہا۔ رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ستمبر 2022 کے اختتام تک کمپنی نے قومی خزانے میں ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور دیگر حکومتی محصولات کی مد میں 21,387ملین روپے کی رقوم جمع کرائیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.6فیصد زائد رہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن