اوریکل فیوژن کلاؤڈ ای آر پی کا فروغ جاری


کراچی(کامر س رپورٹر) پاکستان کی سرفہرست ٹیکسٹائل کمپنی ٹاٹا ٹیکسٹائل ملز (ٹی ٹی ایم ایل) نے اپنے کاروبار کے بنیادی امور کو اوریکل کلاؤڈ سلوشنز کے ذریعے خودکار بنانے کے لیے انٹی گریشن ایکسپرٹس کا انتخاب کرلیا۔اوریکل فیوژن کلاؤڈ انٹرپرائز پلاننگ (ای آر پی) ٹاٹا ٹیکسٹائل کے کاروبار کو ٹرانسفارم کرنے اور فوڈ ڈویژن کے آپریشنز کو ٹیکنالوجی کے ذریعے فروغ دینے میں مدد دے گا۔یہ ایک مکمل، جدید کلاؤڈ ای آر پی سوٹ ہے جو ٹیکسٹائل اور گوشت کی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ میں جدت لائے گا۔ اس جدید سلوشن سے نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجیز کو نافذ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ٹاٹا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے سی آئی او محمد یاسر خان نے اس پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترقی کی اسٹریٹجی جدید ٹیکنالوجی اور سرفہرست سلوشنز کے گرد گھومتی ہے جو نہ صرف ہمارے ٹیکسٹائل کے کاروبار بلکہ فوڈ ڈویژن کے امور کو انقلابی تبدیلی سے ہمکنار کریں گے ۔
بلکہ انڈسٹری میں بھی ایک مثال قائم ہوگی۔ ہم اس سفر کے لیے انٹگریشن ایکسپرٹس اور اوریکل کے شامل ہونے پر بے حد مسرور ہیں اور پر امید ہیں کہ اس اقدام سے ہمارے جذبہ اور عزم کو بھرپور آپریشنل کارکردگی کے ذریعے تقویت ملے گی اور اہم اپنے صارفین کی  زیادہ بہتر انداز میں خدمت کرسکیں گے۔انٹیگریشن ایکسپرٹس پرائیوٹ لمیٹڈ کلاؤڈ پر عمل درآمد کرانے اور پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والی اوریکل پارٹنر نیٹ ورک (او پی این) کی پارٹنر اور سرفہرست کمپنی ہے جو ٹاٹاٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے لیے پراجیکٹ پر عملدرآمد کرے گی۔ یہ پراجیکٹ 2023کے اوائل تک مکمل ہوگا۔انٹیگریشن ایکسپرٹس پرائیوٹ لمیٹڈ کے بانی اور سی ای او عمیر اعظم کے مطابق ہمارے ساتھ کام کرنے والے کسٹمرز عمل درآمدکے مختلف مراحل سے گزرنے کے دوران خدمات کے اعلی معیار سے روشناس ہوتے ہیں۔ ہم ٹی ٹی ایم ایل کے کاوربار کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے فروغ دینے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ اوریکل کلاؤڈ ای آر پی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی  صحیح معلومات پر مبنی فوری فیصلے کرسکے گی اور اپنے آپریشنز کو مربوط بناتے ہوئے مسابقت کی صلاحیت کو بہتر بناسکے گی۔احمد سرور، ہیڈ آف ایپلی کیشنز بزنس، ساؤتھ ایشین گروونگ اکانومیز، اوریکل نے کہا 'ٹیکنالوجی پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی تبدیلی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جو عالمی معیشت میں مضبوط قدم جما رہی ہے۔'جدید صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، جیسے کہ دستی عمل کو خودکار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت، مارکیٹ کی تبدیلیوں پر فوی ردعمل ظاہر کرنے کے لیے تجزیات، مسابقتی فائدہ حاصل کرنے کے لیے خودکار اپ ڈیٹس کے ذریعے TTML اپنی ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن