کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پی ایف ایف کے تحت ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا،کراچی میں 2 روز تک انڈر16بوائز اور نیشنل ویمن ٹیم کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہا،دوسرے مرحلے میں کوئٹہ، گلگت بلتستان،اسلام آباد، پشاور، مظفر آباد،فیصل آباد اور لاہور میں ٹرائلز ہوں گے،کراچی میں پہلے 2روز کلبز اور اکیڈمیز سے تعلق رکھنے والے 150کھلاڑیوں نے ٹرائلز کیمپ میں شرکت کی۔پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ عد یل رذقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والے مرحلے میں لڑکوں اور لڑکیوں کی دلچسپی بڑی حوصلہ افزا رہی ہے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ٹرائلز میں سامنے آنے والے کئی پلیئرز آگے چل کر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں،اگلے مرحلے میں کوئٹہ میں بھی بڑی تعداد میں فٹبالرز کی آمد کی امید کررہے ہیں،ٹرائلز کا سلسلہ مکمل ہونے پر باصلاحیت کھلاڑیوں کا ایک پول تیار کریں گے،ان میں سے مہارت اور فٹنس کے معیار پر پورا اترنے والوں کو قومی ٹیموں میں جگہ ملے گی۔