سیاستدان کسی کا آلہ کار بن کر ملک کو تو نقصان نہیں پہنچارہے؟ پیر پگارا


کراچی ( نیو ز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل )کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے سیاست نہیں ملک بچانا ہے، سیاستدان کسی کا آلہ کار بن کر ملک کو تو نقصان نہیں پہنچارہے؟منگل کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیر پگارا سے انکے گھر راجہ ہائوس میں اہم ملاقات کی ہے۔یہ ان کی ایک ہفتے میں پیرپگارا سے دوسری اہم ملاقات  ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پر گفتگو اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کی مخالفت کی گئی۔پیر پگارا نے کہا کہ میں، میرا خاندان اور حرجماعت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ آج بھارت پاکستان اور اس کے اداروں کو آنکھیں دکھا رہا ہے۔ میرے والد 1954 سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے قاتل بھارت کی جرات کیسے ہوئی، وہ ہمارے اداروں پر تنقید کرے۔ اس وقت سیاست نہیں ملک بچانا ہے۔ سیاستدانوں کو سوچنا ہوگا وہ کسی کا آلہ کار بن کر ملک کو تو نقصان نہیں پہنچارہے؟پیر پگارا نے کہا کہ میں فوج کو اپنا خاندان سمجھتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...