ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار) آبی ذخائر کی کمی کی وجہ سے ہمارے کھیت ویران اور فصلیں تباہ ہو رہی ہیں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کالا باغ سمیت دیگر تمام ڈیم تعمیر کئے جائیں ان خیالات کا اظہار مثالی کاشتکار نوراحمد خان ملیزئی ایڈووکیٹ نے اپنے زرعی ماڈل فارم موضع تیل چراغ پر ایک پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کالا باغ جیسے عظیم منصوبے کو سیاسی بنا دیا گیا ہے حکومت کسانوں کو ریلیف پیکیج دے کسانوں کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر حل کرے زراعت کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے