حکومت  دھان کی قیمت 4000 اور مکئی 2500روپے فی من مقرر کرے‘ فیض محمدقریشی

Nov 02, 2022


وہاڑی (کرائم رپورٹر )حکومت  مکئی اور دھان کی امدادی قیمت مقرر کرے دھان 4000 اور مکئی 2500روپے فی من مقرر نہ کئے گئے توہر مارکیٹ کمیٹی کے آفس کے سامنے احتجاج ہو گا کسان رہنمافیض محمدقریشی الہاشمی ، مثالی کاشتکار پیر سخی حسین شاہ اور کامران احمد دولتانہ نے میڈیا سے گفتتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگے اور غیر معیاری بیجوں کھاد اور اسپرے نے کسانوں کی ہڈی توڑ کر رکھ دی ہے اگر کسانوں کو امدادی قیمت 4000 روپے کی 25 سو روپے فی من مقرر نہ کی گئی تو انسان اگلے سال دھان اور مکئی کی فصل کاشت نہیں کریں گیجس سے ملک میں اناج کی کمی سے قحط سالی ہو سکتی ہے اور اس صورتحال کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہو گی  محمد قریشی الہاشمی نے کہا  حکومت وقت کو کسانوں کے مسائل کا ادراک ہونا چاہئیے  فیض محمد قریشی نے کہا کہ کسان پر امن ہیں لیکن اپنا حق لینا جانتے ہیں۔

مزیدخبریں