شجاع آباد (نامہ نگار) ملتان مینگو گرورز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر سید حیدر کاظمی نے کہا کہ حالیہ زرعی پیکیج اگر حقیقت میں رائج ہو جاتا ہے تو بھی مسائل میں گھرے زرعی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے نا کافی ہے مینگو گرورز ایسوسی ایشن وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ آم کے باغبانوں کے مسائل حل کرنے کی طرف بھی بھر پور توجہ دے#