اکیسویں صدی کی کہانیاں ’’لوڈشیڈنگ کے فوائد ‘‘


لوڈ شیڈنگ سے تنگ جذبات سے بپھرا ہجوم واپڈا دفتر پہنچا۔دفتر کا گھیراو کیا اور اعلان کیا گیا کہ جب تک لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان نہیں ہو جاتا وہ گھیراو ختم نہیں کرینگے۔اسی اثنا میں واپڈا کا ایک نیک آفیسر باہر آیا وہ لوگوں سے مخاطب ہوا۔ ’’ لوڈ شیڈنگ سے آپ جو تکلیفیں جھیل رہے ہیں یہ  گناہوں کی سزا ہے ۔ سزادنیا میں ہی بھگتنے کا آپ کو یہ فائدہ ہو گاکہ اگلے جہاں سزا سے بچ جائیں گے اور سیدھے جنت میں چلے جائیں گے۔ رات کو لوڈ شیڈنگ  کی وجہ سے آپ رات کو  غفلت کی نیند سونے سے بھی بچ جائیں گے ۔ اس گرمی میں جاگتے ہوئے ہر لمحہ آ پ کے منہ سے یا اللہ یا اللہ نکلے گا ’’اس طرح اللہ کی یاد سے آپ کو بے پناہ ثواب ملے گا‘‘                                                اتنی پراثر تقریر سن کر ہجوم اللہ اللہ کرتے ہوئے گھروں کو روانہ ہو گیا
(اکرم سہیل 03005114151آزاد کشمیر )

ای پیپر دی نیشن