لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکمران عوام کے سمندر کا راستہ نہیں روک سکتے ۔ حقیقی آزادی مارچ نے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کردی ہے۔ عوام عمران خان کی کال پر باہر نکل آئے ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ کا شہر شہر شاندار استقبال ہو رہا ہے۔ مارچ میں لاکھوں عوام شریک ہیں۔ نئے انتخابات کے اعلان تک کسی سے بھی مذاکرات نہیں ہوں گے۔