لاہور(لیڈی رپورٹر)گلبرگ کالج برائے خواتین کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر نے کہاکہ پاکستانی طالبات انتہائی باصلاحیت ہیں اگر شہر کے صاف ستھرے ماحول اور خوبصورت معاشرے کی تشکیل کےلئے طالبات اپنا کردار ادا کریں تو انتہائی قابل ستائش بات ہوگی۔ انہوںنے ان خیالات کااظہارلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اشتراک سے کالج میںمنعقدہ تقریب ”کلین کیمپس ڈرائیو“سے خطاب میں کیا۔تقریب میں سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی عنان قمرنے بطورمہمان خصوصی جبکہ فیضان الہی نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔