اسلام آباد(خبرنگار)8نومبر کو چاند گرہن ہوگا پاکستان کے کچھ حصوں میں جزوی چاند گرہن دیکھا جاسکے گاجب زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہے اور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے پاکستانی وقت کے مطابق 8نومبر کو دوپہر ایک بج کر 2منٹ پر چاند گرہن کا آغاز ہوگا اور مکمل چاند گرہن 4بجے کے قریب ہوگا جس وجہ سے اس کا مشاہدہ پاکستان میں ممکن نہیں ہوگاالبتہ شام 5 بج کر 49 منٹ پر ملک کے مختلف حصوں میں جزوی چاند گرہن کو دیکھنا ممکن ہوگا۔
چاند گرہن