لاہور ( نیوز رپورٹر) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن نے ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ یونیورسٹی آف لاہور کی طرف سے منعقدہ انٹرنیشنل ہیلتھ پروفیشنز کانفرنس کی ذیلی ورکشاپ کے طور پر منعقد کی گئی۔ ورکشاپ کا عنوان ”طبی اساتذہ کےلئے آن لائن کورس مرتب کرنا اور میڈیکل ایجوکیشن میں جدید رجحانات پر روشنی ڈالنا“ تھا۔ ورکشاپ کی نگرانی پروفیسر ڈاکٹر گوہر واجد نے کی اور انکی معاونت ڈاکٹر نورِ کرن نعیم اور ڈاکٹر صائمہ رفیق نے کی۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن کا آغاز کیا ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں پاکستان میں طبی تعلیم کی بدلتی ہوئی ضرورتوں اور رجحانات پر بات کی۔ سیشن کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے شرکاءمیں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل ایجوکیشن میں جدید رجحانات پرورکشاپ
Nov 02, 2022