جی ٹی روڈ پر ن لیگ کے پی ٹی آئی کے خلاف بینر آویزاں، ایک شخص گرفتار 


 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مسلم لیگ ن کی جانب سے جی ٹی روڈ پر بینرز آویزاں کئے گئے۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے’’ حقیقی آزادی لانگ مارچ‘‘  کے سلسلہ میں پہلوانوں کے شہر آمد پر کارکنوں سے خطاب کرنا تھا مگر ان کی آمد سے قبل ان کے خلاف مسلم لیگ ن کی جانب سے جی ٹی روڈ پر بینرز آویزاں کر دئیے گئے جن پر چور، چور گھڑی چور، توشہ خانہ چور، عمران خان نامنظور کے نعرے درج تھے۔ جبکہ بینرز کی اطلاع ملنے پولیس اور ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی جنہوں نے جی ٹی روڈ بس سٹاپ اور شاہین آباد کے قریب لگے بینرز کو فوری طور پر اتروا دیا۔
بینرز 

ای پیپر دی نیشن