بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالا فرض شناس سٹاف اثاثہ ہیں:آئی جی


لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محنتی، لائق اور فرض شناس سٹاف پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں۔ جن کی مناسب حوصلہ افزائی محکمہ کی احسن روایت ہے۔ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی سٹاف میں مزید بہتر پرفارمنس دینے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ اسی لئے محکمہ پولیس میں ہر سطح پر فرض شناس اہلکاروں و افسران کی پذیرائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزسنٹرل پولیس آفس میں آئی ٹی برانچ اور پرسنل سٹاف برانچ میں تعینات افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دیتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...