لاہور: متعدد شہری چوروں‘ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے

Nov 02, 2022


لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘  زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے شالیمار میں راشد کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر7 لاکھ 69 ہزار‘ زیورات، موبائل فون  اور دیگر سامان، شیرا کوٹ میں سجاد اور اس کی فیملی سے 4لاکھ11ہزار‘ زیورات اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں بابر سے گن پوائنٹ پر 80 ہزار اور موبائل فون، راوی روڈ میں شہزاد سے42 ہزار اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں بشری سے 30 ہزار اور موبائل فون، اسلام پورہ میں جبار سے22 ہزار اور موبائل فون، ساندہ میں جواد سے13 ہزار اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں فرید سے8 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ہربنس پورہ میںعادل کے گھر سے9لاکھ‘ زیورات اور دیگر سامان ‘ نواب ٹاؤن، سندر اور ڈیفنس سے3 کاریں، ہربنس پورہ  سے رکشہ جبکہ مغلپورہ، مصطفی آباد، شمالی چھاؤنی، شاہدرہ، سول لائن، مزنگ اور باغبانپورہ کے علاقوں سے 8موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈاکے


  

مزیدخبریں