اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)حکومت کی طرف سے وسط ایشاء کے ممالک سے گیس کی خریداری کیلئے بات چیت میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے ،بین الحکومتی معاہدے کے ذریعے گیس کی خریداری کے معاملات آئندہ ماہ حتمی مراحل میں داخل ہو جائیں گے۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے ملک کی گیس کی ضروریات پوری کر نے کے لیے خلیجی ممالک سے ہٹ کر دیگر آپشنز پر معاملات کو آگے بڑھا یا ہے ،اس حوالے سے ترکمانستان،قزاقستان اور آزربائیجان کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ،ذرائع کے مطابق اس بات چیت میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے جس میں دسمبر تک معاملات حتمی مراحل میں داخل ہو جائیں گے اور پاکستان ان ممالک کے ساتھ بین الحکومتی معاہدے کے تحت گیس کی خریداری کے معاملات طے کیے جائیں گے،اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن ایک نیا فریم ورک تیار کر ہی ہے جو اس خریداری کے خدوخال طے کرے گا،وسط ایشیا کے ممالک سے گیس کی خریداری کا مقصد عالمی سطح پر گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں قدرے سستی گیس کی خریداری کر نا اور پاکستان کی مستقبل کی گیس کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے طویل المدتی معاہدے کر نا ہے ۔
پیشرفت