چین میں 6 ارب کی لاٹری جیتنے والے نے بیوی بچوں کی 'بھلائی' کے لیے رقم چھپا لی


بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں ایک شخص نے 21 کروڑ 90 لاکھ یوآن (6 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی لاٹری جیتنے کے بعد اس بات کو اپنی بیوی اور بچے سے چھپا لیا۔ لی (پورا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نامی شخص کے مطابق اسے ڈر ہے کہ انعامی رقم بیوی بچوں کی شخصیت خراب نہ کردے۔ چین کے صوبے گوانگشی میں انعامی رقم لینے کے لیے یہ شخص جب دفتر پہنچا تو اس نے ایک کاسٹیوم پہنا ہوا تھا جس سے اس کا چہرہ چھپ گیا تھا۔ اس شخص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'میں نے اپنے بیوی بچوں کو اس خوف سے لاٹری جیتنے کا نہیں بتایا کہ وہ بہت زیادہ مطمئن ہوکر مستقبل میں محنت نہ کریں یا بالکل ہی کوئی کام نہ کریں'۔ اس شخص نے 50 لاکھ یوآن فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کردیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن