بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، عامر عثمان ڈی جی آڈٹ اینڈ ورکس لاہور تعینات


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، آڈیٹرجنرل آفس سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے افسر طیب خان ڈی جی آڈٹ کے پی پشاور کو گریڈ 20 میں بطور چیف اوکائونٹ آفسر مقررکردیا گیا ہے   پاس گروپ کے گریڈ20 افسر شاہ الرحمن کو ڈی جی ڈسٹرکٹ آڈٹ آفسر کے پی کے  پشاور تعینات کردیا گیا ہے ، گریڈ 20 کے افسر محمد عامر عثمان ڈائریکٹر ملٹری آکائونٹ ملتان کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آینڈ ورکس لاہور تعینات کردیا گیا ہے پاس گروپ گریڈ20 کے افسر آصف علی گیلانی ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو ٹیلی کمیونیکشن کو ڈی جی آڈٹ ورکس لاہور تعینات کر دیا گیا ہے
تقرر و تبادلے

ای پیپر دی نیشن