اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ رانا ثنا اللہ کی دھمکی آمیز پریس کانفرنس حالات کو مزید سنگین بنا دے گی یہ پاکستان کے اداروں کو عوام سے لڑانے کی ناپاک سازش ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہو گی ہارے ہوئے سیاسی جواری نومبر میں آخری دائو کھیلیں گے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جب لانگ مارچ راولپنڈی آئے گا تو انکو پتہ چلے گا کہ یہ تین چار ہزار ہیں یا تین چار لاکھ ہیں ہم نے ایم ایل ون چھ ارب روپے میں ایکنک سے منظور کیا تھاموجودہ حکومت نے دس ارب ڈالر کر دیا ہے ریڈ زون کی چار کلومیٹر اور چھ پوش سیکٹر تک توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت حکومت عمران خان کے گلے ڈالنے میں ناکام ہو گئی ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ لال حویلی کے قبضے کیلئے میری لاش سے گزرنا ہو گا،عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی، نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن انتخابات سے فراری اور جمہوریت دشمن ہے یہ ریلیف دینے نہیں ریلیف لینے آئے ہیں حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی اس لئے خوف پھیلا رہی ہے انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہے ہیں الیکشن ہر صورت کرانے ہونگے۔
شیخ رشید