اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب

Nov 02, 2022



لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے اوور سیز پاکستانیوں کو الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر 14 روز میں اٹارنی جنرل سے اقدامات پر مشتمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نادرا کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 2.8ارب روپے درکار ہیں جو وفاقی حکومت نے جاری کرنا ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ یہ رقم کب دینگے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے، وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ اوورسیز کو ووٹ ڈالنے کا  بنیادی حق فراہم کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، آئین کے تحت حق رائے دہی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ عدالت اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دے۔
اوورسیزووٹنگ/رپورٹ طلب

مزیدخبریں