لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی، جس کے بعد افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔برسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکا نے 145 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے بیٹر دھنن جیا دی سلوا نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان نے 8 وکٹوں پر 144 رنز بنائے تھے، رحمان اللہ گرباز نے 28 اور عثمان غنی نے 27 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ وینندو ہسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں، سری لنکا نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ افغانستان کے دو میچز بارش کی نذر ہوئے ہیں اور ایک میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔افغا ن ٹیم کے چار میچز میں دو پوائنٹس جبکہ ایک میچ باقی ہے ۔ سپر 12 مرحلے میں کے پہلے گروپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرادیا۔ نیوزی لینڈ کو رواں ایونٹ کے دوران پہلی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ انگلینڈ کی فتح کےساتھ اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔ برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور6 وکٹوں پر 179 رنز بنائے، کپتان جوز بٹلر نے 79 اور ایلکس ہیلز نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ لوکی فرگوسن نے 2 جبکہ مچل سینٹنر، ٹم ساو¿تھی اور ایش سوڈھی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 6 وکٹوںپر 159 رنز بناسکی۔ گلین فلپس نے 36 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔کین ولیمسن نے 40 جبکہ فن ایلن اور مچل سینٹنر نے 16، 16 رنز بنائے۔ کرس ووکس اور سیم کرن نے 2، 2 جبکہ مارک ووڈ اور بین سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی آو¿ٹ کیا۔