لاہور ( کلچرل رپورٹر) الحمراءآرٹس کونسل نوجوانوں کو فنون لطیفہ کے شعبے میں بھرپور مواقع فراہم کرنےوالا صف اول کا ادارہ بن چکا ہے،وائس آف پنجاب کے آڈیشن کے لئے تمام تیاریاں میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔اس خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے آل پنجاب گائیکی مقابلہ وائس آف پنجاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں صدارت کرتے ہوئے کیا۔