خاتون رپورٹر صدف نعیم کی ہلاکت  پر پی پی ایف کا اظہارتشویش

Nov 02, 2022


کراچی (پی پی آئی)پاکستان پریس فاو¿نڈیشن (پی پی ایف) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کی کوریج کے دوران ایک المناک حادثے میں چینل 5 کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔صدف نعیم کی موت وفاقی اور صوبائی حکومتوں، میڈیا مالکان، میڈیا تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے لئے ایک ایک المناک یاد دہانی کی کال ہے کہ وہ سیاسی جلوسوں، شہری بدامنی، جرائم کے مناظر اور یہاں تک کہ دہشت گردی کے حملوں جیسے خطرناک کاموں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی حفاظت کے لئے بے جا غفلت کو ختم کریں۔ اگرچہ ان کی موت ایک حادثہ تھا ، لیکن اگر مناسب حفاظتی اقدامات اور پروٹوکول موجود ہوتے تو اس المناک واقعے سے بچا جاسکتا تھا۔پی پی ایف نے سیاسی جماعتوں، خصوصی طور پر پاکستان تحریک انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ بغیر کسی ےاخیر کے موثر حفاظتی طریقہ کار واضع کریں اوران پرعمل درآمد کو یقیبی بنائیں تاکہ صحافیوں کو ان کی عوامی سرگرمیوں کی کوریج کے دوران خطرے میں نہ ڈالا جائے۔صدف نعیم کی موت ایک المناک یاد دہانی ہے کہ محض قوانین کی منظوری سے پاکستانی میڈیا کے پیشہ ور افراد کے لئے محفوظ ماحول پیدا نہیں ہوگا۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نمائندہ تنظیموں، عدالتوں اور میڈیا آجروں سمیت تمام شراکت داروں کو موثر طریقے سے کام کرنا ہوگا تاکہ میڈیا پریکٹیشنرز کو جانی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
صدف نعیم

مزیدخبریں