افسروںکیلئے ’’جدید تحقیقاتی مہارتوں‘‘کی تربیت کامیابی کیساتھ مکمل


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)فوجداری انصاف اور قانونی اصلاحات پر یو این او ڈی سی کے پروگرام کے زیراہتمام بلوچستان لیویز فورس کے اشتراک سے فورس کے تحقیقاتی افسران کیلئے 'جدید تحقیقاتی مہارتوں' کی تربیت کامیابی کیساتھ مکمل ہو گئی۔ تفصیلا ت کے مطا بق اس پروگرام کے سلسلے میں یورپی یونین نے بلوچستان میں قانون کی حکمرانی پراجیکٹ کے وسیع تر دائرہ کار کے تحت مالی تعاون کیا۔تحقیقاتی افسران کے 3 بیچز کے لئے یہ تربیتی سیشن کوئٹہ میں لیویز ہیڈکوارٹرز میں منعقد کئے گئے۔ پہلے بیچ میں 20 تحقیقاتی افسران نے 22 سے 26 اگست 2022 تک تربیت حاصل کی۔ دوسرا سیشن 17 سے 21 اکتوبر تک منعقد ہوا جس میں 3 خواتین سمیت 25 افسران نے حصہ لیا جبکہ تیسرے اور آخری بیچ میں 24 سے 28 اکتوبر کے دوران 4 خواتین سمیت 27 تحقیقاتی افسران نے حصہ لیا۔ دوسرا اور تیسرا تربیتی سیشن اس بنائ￿  پر خصوصی اہمیت کا حامل رہا کہ یو این او ڈی سی کے زیراہتمام تحقیقاتی مہارتوں کی تربیت میں خواتین لیویز افسران نے بھی حصہ لیا ۔اپنے اختتامی کلمات میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے  ایڈیشنل چیف سیکرٹری   زاہد سلیم نے کہا کہ لیویز نے صوبے کے طول وعرض میں سلامتی یقینی بنانے کے لئے اپنا ایک خاص کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امن وامان قائم کرنے کے لئے عظیم قربانیاں بھی دی ہیں۔ ہمیں اپنی لیویز فورس پر فخر ہے۔ لیویز بلوچستان کے محافظ ہیں۔ ہمیں مستونگ، چمن اور لورالائی میں لیویز کے سپاہیوں کی شہادت پر بے پناہ تکلیف پہنچی ہے۔تربیتی سیشن کے اختتام پر  زاہد سلیم اور بلوچستان لیویز فورس کے ڈائریکٹر جنرل قادر بخش پیرکانی نے تربیت مکمل کرنے والے بلوچستان لیویز فورس کے تحقیقاتی افسران میں اسناد تقسیم کیں۔تربیت کے شرکاء نے اس دوران سیکھی گئی مہارتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس اہم تربیتی سرگرمی میں معاونت اور مسلسل کوششوں پر یو این او ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔
 مکمل

ای پیپر دی نیشن