پی ٹی اے کو  لائسنسوں کی پہلی قسط کی مد میں16 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول 


اسلام آبا(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے لائسنس کی ادائیگی کی شرائط کے مطابق، آزاد جموں وکشمیر  اور گلگت بلتستان کے لیے  این جی ایم ایس کی  لائسنسوں کی تجدید ی فیس کی پہلی سالانہ قسط  کی مد میں دو آپریٹروں سے  سولہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے (0.74 ملین  امریکی ڈالرکے مساوی)  وصول کر لیے  ہیں۔  ٹیلی نار پاکستان لمیٹڈ سے  (پندرہ کروڑ  چالیس لاکھ روپے)  اور  پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون)ایک کروڑ  بیس لاکھ  روپے) وصول  ہوئے  ہیں۔اگست 2022  میں  پی ٹی اے نے سی ایم پاک لمیٹڈ (زونگ)سے سال 2022 میں اس کے لائسنس کی تجدید کی فیس کے 50   فیصد کی  یکمشت ادائیگی کی مد میں  ایک ارب  اٹھا سی کروڑ روپے  (8.76 ملین  امریکی ڈالرکے مساوی)  وصول کیے تھے۔پی ٹی اے نے 2021 سے  اب تک اے جے اینڈ کے اور جی بی میں سیلولر موبائل لائسنس کی تجدید اور سپیکٹرم نیلامی سے 9 ارب اور 57  کروڑ  روپے (54.66 ملین امریکی ڈالر کے مساوی) وصول کیے ہیں۔
 وصول 

ای پیپر دی نیشن