کراچی (نیوز رپورٹر)لاہور اورنج ٹرین کی طرز پر کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ 292 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران کراچی سے پشاور تک ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے معاہدے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 ارب 85 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے ریلوے کا نظام بہتر بنانے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دورے کے دوران اے آئی ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چین سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور ہونے کا بھی امکان ہے۔
سرکلر ریلوے
سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا‘292 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا
Nov 02, 2022