ٹی ڈی سی آسٹریلیاکے زیراہتمام  فنڈ ریزنگ ایونٹ 


اسلام آباد(خبرنگار)دی ڈائبٹیز سنٹر (ٹی ڈی سی)آسٹریلیاکے زیراہتمام فنڈ ریزنگ ایونٹ کا انعقاد کیا پاکستان کے ہائی کمشنربرائے آسٹریلیا زاہد حفیظ چوہدری نے خصوصی شرکت کی تقریب کا مقصدلوگوں کو ذیابیطس سے متعلق آگاہی اور ٹی ڈی سی ساہیوال کی تعمیر کیلئے مالی وسائل کا حصول تھاتقریب میں شریک مہمانوں میں کارباری شخصیات اراکین پارلیمان اور دیگر شامل تھے کرکٹ ٹیم پاکستان بھی اس ایونٹ کاحصہ بنی مختلف ممالک میں موجود ٹی ڈی سی کے نمائندوں کو بھی فیس بک پر لائیو سیشن کے زریعے شرکت کی سہولت فراہم کی گئی اراکین پارلیمان آسٹریلیا سمیت کئی معزز مہمانوں نے ٹی ڈی سی کی ذیابیطس کے علاج کی کوششوں کو سراہاانہوں نے انسان دوستی کے اس سفر میں ٹی ڈی سی کو اپنے تعاون کایقین دلایاٹی ڈی سی انتظامیہ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
 فنڈ ریزنگ ایونٹ 

ای پیپر دی نیشن