غیر متعدی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی کمیٹی کی تشکیل خوش آئند ہے:سینیٹر کہدہ بابر


اسلام آباد(خبرنگار)غیر متعدی امراض کے کنٹرول اور روک تھام کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس کے کنوینر سینیٹر کہدہ بابر تھے سینیٹر کہدہ بابر نے اس اہم معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو سراہا انہوں نے کہا کہ غیر متعدی امراض (این سی ڈی) 70سے 75 فیصد دل کا دورہ ذیابیطس کینسر وغیرہ شامل ہیں حالیہ دنوں میں ان کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس کمیٹی کا بڑا مقصد ان بیماریوں سے متعلق آگاہی پھیلانا اور علاج تک ضروری رسائی فراہم کرنا ہے سینیٹر سید محمد علی شاہ جاموٹ نے کہا کہ روڈ سیفٹی قوانین اور قومی شاہراہوں کے قوانین کے حوالے سے بھی عوام میں آگاہی پھیلائی جائے خصوصی کمیٹی نے متفقہ طور پر کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس کی بھی منظوری دی گئی کمیٹی نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کو خط لکھنے اور غیر متعدی امراض (این سی ڈیز)کی روک تھام اور علاج کے حوالے سے کمیٹی کو ضروری تجاویز دینے کے لیے وفاقی سیکریٹری صحت اور صوبائی محکمہ صحت کوبھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اجلاس میں سینیٹر کوہدہ بابر، سینیٹر سید محمد علی شاہ جاموٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
سینیٹر کہدہ بابر

ای پیپر دی نیشن