کراچی‘گھریلو صارفین کو کم گیس پریشر کا سامنا


کراچی (نیوز رپورٹر)کراچی سمیت سوئی سدرن کے تحت آنے والے مختلف علاقوں میں گھریلو صارفین کو کم گیس پریشر کا سامنا ہے۔کراچی سمیت سندھ و بلوچستان کو قدرتی گیس فراہم کرنے والی سوئی سدرن گیس کمپنی موسمِ سرما کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ منصوبہ تاحال پیش نہ کر سکی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سوئی سدرن کی لائنز میں گیس کا اوسط پریشر 100 پی ایس آئی سے کم سطح پر آ گیا ہے۔گیس پریشر کم ہونے کے ساتھ ہی سوئی سدرن سسٹم کے مختلف علاقوں میں گھریلو صارفین کو کم گیس پریشر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن