مارشل لاء کے بیان پر عمران کیخلاف عدلیہ نوٹس لے:جے یوآئی 



اسلام آباد(نا مہ نگار)عمران خان کے مارشل لاء لگانے کے بیان پر جمعیت علما اسلام  کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ملک میں مارشل لا لگانے کے بیان پر عمران نیازی کے خلاف عدلیہ فوری نوٹس لے۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ مارشل لا کی باتیں کرنا والا آئین شکنی کررہا ہے اور آئین کی حفاظت عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ڈکٹیٹر کی نرسری میں پلنے والا عمران نیازی آج اپنی حقیقی زبان کھولنے لگ گیا ہے ،پرویز مشرف کے ریفرنڈم میں اس کو ووٹ دینے والا آج قوم کے سامنے ننگا ہو گیا ہے ، دھونس نعروں اور دھمکیوں سیک ملک کو کسی فسادی کے ہاتھوں یرغمال بننے نہیں دیں گے ،کبھی آزادی کبھی انقلاب اور کبھی مارشل لا کے نعرے لگانے والا عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے، تاحیات ایکسٹینشن دینے والا عمران نیازی آج ملک میں مارشل لا لگانے کی باتیں کررہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ عمران نیازی اپنے فسادی مارچ میں دس لاکھ عوام لانے کا دعوی کررہا تھا جبکہ اسکے فسادی مارچ میں دو ہزار لوگ بھی موجود نہیں۔ قوم اس نوسرباز توشہ خانہ چور،مکار جھوٹے اور فریبی سے ہوشیار رہے،عمران نیازی کے مطالبات مضحکہ خیز ہیں کبھی دھمکیاں دیتا ہے تو کبھی خدا کا واسطہ اور منتیں ترلے کرنے لگ جاتا ہے۔ 
 اسلم غوری

ای پیپر دی نیشن